احسان انسٹی ٹیوٹ کا ریسرچ ایکسپرٹ کورس (Research Expert Course) — تحقیق، Critical Thinking، مستند ذرائع، حوالہ نویسی، Fact Checking اور Media Literacy سیکھنے کا جامع آن لائن کورس۔

ریسرچ ایکسپرٹ کورس دو ماہ کا ایک منفرد تربیتی پروگرام ہے، جہاں آپ صرف تحقیق کرنا نہیں
بلکہ حقائق تک پہنچنا، تنقیدی انداز میں سوچنا، معلومات کی
جانچ کرنا اور انہیں مؤثر انداز میں تحریر کرنا سیکھتے ہیں۔

ریسرچ ایکسپرٹ کورس ایک جامع آن لائن تربیتی پروگرام ہے جو آپ میں ایک محقق کی سوچ، تنقیدی و تجزیاتی صلاحیت اور درست فیصلے کرنے کا شعور پیدا کرتا ہے۔ اس کورس میں آپ تحقیق کے بنیادی اصول، مستند ذرائع کی پہچان، میڈیا و پروپیگنڈے کا تجزیہ، مؤثر تحریر اور کتاب یا تحقیقی مضمون لکھنے کے عملی طریقے سیکھیں گے۔ یہ کورس ہر اُس شخص کے لیے موزوں ہے جو تحقیق، تحریر اور اپنی فکری صلاحیتوں کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔

ہفتہ وار کلاسز

دورانیہ دو ماہ

ریکارڈڈ لیکچرز

ہر لیکچر اعلیٰ معیار کی ویڈیو پر مشتمل ہے، جس میں وضاحتی ویژولز، اینی میشنز اور عملی مثالوں کے ذریعے ہر موضوع کو سادہ اور مؤثر انداز میں سمجھایا گیا ہے۔

ہر ہفتے عروبہ عامر کے ساتھ لائیو رہنمائی اور سوال و جواب کا سیشن ہوتا ہے۔

آپ اس کورس میں کیا سیکھیں گے؟

یہ کورس محض تحقیق کے اصول سکھانے تک محدود نہیں، بلکہ آپ میں ایک محقق کی سوچ، تنقیدی و تجزیاتی صلاحیت، درست فیصلے کرنے کی اہلیت، اور مستند معلومات تک رسائی کا شعور پیدا کرتا ہے۔ اس کورس کے ذریعے آپ سیکھتے ہیں کہ معلومات کو صرف قبول نہیں کرنابلکہ ان کی جانچ، تجزیہ اور تحقیق کی بنیاد پر حقیقت تک کیسے پہنچنا ہے۔

: اس کورس کے بعد آپ میں یہ صلاحیتیں پیدا ہوں گی

تنقیدی اور تجزیاتی سوچ

قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق کی اہمیت

پروپیگنڈا، غلط معلومات اور میڈیا کے اثرات کو سمجھنا

مستند معلومات اور قابلِ اعتماد ذرائع تلاش کرنا

مضبوط دلائل اور مؤثر تحریر لکھنے کا فن

تحقیق کی مختلف اقسام اور ان کا عملی استعمال